مقامی/ریجنل اخبارات اشتہارات کے ریٹس میں 35 فیصد اضافہ کیا جائے،APRNS
میڈیا کمیشن بنا کر قومی میڈیا پالیسی بنائی جائے ، میڈیا کو فلاحی صنعت کا درجہ دیا جائے، آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی APRNS نے رابطہ مہم کا آغاز کر دیا
- Advertisement -
اسلام آباد (پ ر )آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی APRNS نے رابطہ مہم کا اغاز کر دیا اور پرنٹ میڈیا کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مشاورت شروع کر دی اس سلسلہ میں صدر APRNS غلام مرتضیٰ جٹ نے پشاور kpk کے اخبارات کے ذمہ داران سے مشاورت کی، اس موقع پر حکومت پاکستان اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا گیا کہ فوری طور پر مشاورت سے میڈیا کمیشن تشکیل دیا جائے جو تمام اسٹیک ہولڈر کی مشاورت سے قومی میڈیا پالیسی کا اعلان کرے اور میڈیا کو فلاحی صنعت کا درجہ دے، رابطہ مہم کے سلسلہ میں صدر APRNS غلام مرتضیٰ جٹ نے ممبران کو کہا کہ وہ تحریری طور پر اپنی تجاویز سینڈ کریں اس موقعہ پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ و انتظامی کمیٹی لاہور ہائی کورٹ سے مطالبہ کیا گیا کہ کوٹ نوٹسسز کے اجراء کی پالیسی کو تبدیل کرکے سب میڈیالسٹ اخبارات کو لسٹ میں شامل کیا جائے، حکومت پاکستان اور تمام صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا گیا کہ ایڈورٹائزنگ ایجنسیز سے لوکل/ریجنل اخبارات کے بقایا جات دلوائے جائیں ،اخبارات کے میڈیا لسٹ پراسس کو آسان بنایا جائے اور بوگس ABC سسٹم کو تبدیل کیا جائے ،پریس کونسل آف پاکستان اور پریس رجسٹرار آفس کی فیسوں کو ختم کیا جائے ، نیوز پرنٹ اور پرنثنگ میٹریل کو ٹیکس فری کیا جائے اور مقامی /ریجنل اخبارات اشتہارات کے سرکاری ریٹ میں 35 فیصد اضافہ کیا جاٸے